0
Tuesday 7 Jul 2020 07:27

برطانیہ کی 13جامعات کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

برطانیہ کی 13جامعات کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں کئی یونیورسٹیوں کی مالی حالت ابتر ہو گئی ہے، ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر حکومت نے مالی مدد فراہم نہ کی تو 13 یونیورسٹیوں کو نادہندہ ہونے جیسے حقیقی خطرات لاحق ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹیٹیوٹ فارفسکل اسٹڈیز کا کہنا ہےکہ ان اعلیٰ درجات کی یونیورسٹیوں جہاں دیگر ممالک کے طلبا بھی زیرتعلیم ہیں کی آمدن میں فوری طور پر کمی واقع ہوئی ہے، تحقیق میں خبراد کیا گیا ہے کہ کم درجات یا کم شہرت رکھنے والی یونیورسٹیوں پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبے کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یعنی اس شعبے کی تقریباً آدھی سالانہ کمائی کم ہو سکتی ہے، ریسرچرز کے اندازے میں 11 ارب پاؤنڈز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو ان یونیورسٹیوں کی سالانہ آمدن کا ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔ تعلیم کے محکمے کا کہنا ہے کہ مئی میں یونیورسٹیوں کے لیے حکومت نے مالی مدد کا اعلان کیا تھا جس سے یونیورسٹیوں کو مدد ملے گی اور ملازمتوں کو بھی خطرہ نہیں رہے گا۔پیسے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تعلیم کا شعبہ دو اعشاریہ چھ بلین پاؤنڈ کی ٹیوشن فیس سے بھی مسائل پر قابو پانے کی کوشش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 872923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش