0
Tuesday 7 Jul 2020 07:50

اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے، پی آئی اے

اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے، پی آئی اے
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے اندرون ملک مزید رعایتی کرایہ متعارف کرا دیا ہے ، قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ اس سے قبل اندرون ملک کرایہ 12ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 872926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش