0
Tuesday 7 Jul 2020 08:42

ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دیا

ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب "Too Much and Never Enough" آئندہ ہفتے شائع کی جا رہی ہے، پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل "نقصان دہ آدمی" کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کر رہی ہیں۔ پبلشر کا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جا رہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہو گا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش