0
Tuesday 7 Jul 2020 08:59

برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس

برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے دوران  شہید برہان وانی کی چوتھی برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق اس موقع پر حریت کانفرنس نے وادی میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ ادھر حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منایا جائے گا، بدھ کو برہان وانی کی برسی پر پوری وادی میں احتجاجی ہڑتال کی جائے گی۔ حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کے خلاف پیغام دینا ہے۔ کشمیری سرزمین پر بھارت کا جبری قبضہ پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری اپنےحق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 872939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش