0
Tuesday 7 Jul 2020 19:27

کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ان تنظیموں کی فہرستیں روانہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی ان کالعدم تنظیموں کے عہدیداران یا ممبران قربانی کی کھالیں جمع کریں تو ان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 45 کے لگ بھگ کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ان کی سرگرمیاں اس پابندی کے تحت ختم کی گئی ہیں، اس کے باوجود اگر ان تنظیموں کے کارکن اور عہدیداران قربانی کی کھالیں اکٹھی کرتے ہیں تو ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 872950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش