0
Tuesday 7 Jul 2020 10:43

لاہور ہائیکورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹونٹی فور نیوز ٹی وی چینل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے ٹونٹی فور نیوز پر بندش کا غیر منصفانہ اقدام معطل کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر 24 نیوز کا لائسنس  بحال  کیا۔ عدالت نے پیمرا کی حکم امتناعی جاری نہ کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت ذاتی عناد کے باعث کسی ٹی چینل کو بند نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر سٹی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او محسن نقوی، سینئر صحافی سلیم بخاری، میاں طاہر، خرم کلیم، نوید چودھری، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر رانا عظیم سمیت سینکڑوں صحافی بھی احاطہ ہائیکورٹ میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 872960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش