QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے سینیئر نائب صدر زین علی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، ماموں جاں بحق

7 Jul 2020 11:25

مرکزی سینیئر نائب صدر اپنے ماموں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ننکانہ صاحب کے قریب سید والا میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم انکے ماموں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ زین علی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سینیئر نائب صدر زین علی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی جبکہ ان کے ہمراہ ان کی ماموں تنویر حیدر بھی تھے، جو جانبر نہیں ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے مرکزی سینیئر نائب صدر زین علی اپنے ماموں تنویر حیدر کے ہمراہ جا رہے تھے کہ لاہور میں ملتان روڈ پر مانگا منڈی بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کے ماموں تنویر حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ زین علی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ ان کے ماموں کو آج صبح آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 872964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872964/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-سینیئر-نائب-صدر-زین-علی-ٹریفک-حادثے-میں-شدید-زخمی-ماموں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org