QR CodeQR Code

چیف کورٹ جی بی اور ماتحت عدالتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری

7 Jul 2020 11:26

انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے روزانہ کی بنیاد پر چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی چیف کورٹ براہ راست نگرانی کرے گی۔ وکلاء اور زیر سماعت مقدمات کے سائلین کو مقدمات کے بارے آئن لائن معلومات اور آئندہ مقررہ تاریخ پیشی کے حوالے سے معلومات کی فراہمی سمیت تمام مقدمات کے ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جج گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے عوام کو گھر کی دہلیز پر سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے چیف جج چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کو انفامشن ٹیکنالوجی نظام کے قیام اور اس نظام کی افادیت او ضرورت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف جج نے انفارمشن ٹیکنالوجی نظام کے قیام کے لئے پیش کردہ بریفنگ کو سراہتے ہوئے اس کا فوری قیام عمل میں لانے کی منظوری دیدی۔ جسٹس ملک حق نواز نے کہا کہ جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، عدالتوں میں بروقت انصاف کی فراہمی ہی انصاف کہلاتا ہے، اس کے لئے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جائیگا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے روزانہ کی بنیاد پر چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کی چیف کورٹ براہ راست نگرانی کرے گی۔ وکلاء اور زیر سماعت مقدمات کے سائلین کو مقدمات کے بارے آئن لائن معلومات اور آئندہ مقررہ تاریخ پیشی کے حوالے سے معلومات کی فراہمی سمیت تمام مقدمات کے ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 872965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872965/چیف-کورٹ-جی-بی-اور-ماتحت-عدالتوں-میں-انفارمیشن-ٹیکنالوجی-ڈیپارٹمنٹ-کے-قیام-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org