QR CodeQR Code

سی پیک منصوبہ بھارت کیلئے تکلیف دہ ہے، مسعود خان

7 Jul 2020 12:18

اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف کنفلکٹ ریزولیشن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے باہمی معاشی تعاون کے تصور پر مبنی نیا عالمی اقتصادی تعاون کا نظام معرض وجود میں آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین دوسرے ممالک کی زمین پر قبضہ کر کے اسے اپنی کالونی بنانے کے نظریہ پر یقین نہیں رکھتا ۔ سی پیک سے پاکستان میں اقتصادی خوشحالی آئے گی بھارت کو اس لئے تکلیف ہے۔ منصوبہ ہماری معیشت کیلئے مدد گار ضرور ہے لیکن ہماری معاشی منصوبہ بندی کا متبادل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف کنفلکٹ ریزولیشن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے باہمی معاشی تعاون کے تصور پر مبنی نیا عالمی اقتصادی تعاون کا نظام معرض وجود میں آئے گا۔ بھارت کا یہ بھی اعتراض ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے کچھ حصوں پر گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قیادت اور حکومت اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ سی پیک پاکستان کو قرضوں میں جکڑنے کی چال ہے، ہمیں علم ہے کہ بھارت بلوچستان میں اس منصوبے کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872978/سی-پیک-منصوبہ-بھارت-کیلئے-تکلیف-دہ-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org