0
Monday 25 Jul 2011 23:30

کمشنری نظام بحال ہو چکا، واپس نہیں لیں گے، ایاز سومرو

کمشنری نظام بحال ہو چکا، واپس نہیں لیں گے، ایاز سومرو
لاڑکانہ:اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون سندھ ایاز سومرو کا کہنا ہے کہ کمشنری نظام بحال ہو چکا، واپس نہیں لیں گے، ایم کیو ایم کی تجاویز پیش ہونے پر معمولی ترمیم ہو سکتی ہے۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز سومرو نے کہا کہ ایم کیو ایم کابینہ میں واپس آئی تو چھوڑی گئی وزارتیں انہیں واپس دیں گے، البتہ کمشنری نظام بحال ہو چکا ہے اسے واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز پیش ہونے پر معمولی ترمیم ہو سکتی ہے۔ کراچی کے حالات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوج نہیں بلا رہے، بات چیت سے معاملات حل کریں گے۔ صدر کی جانب سے قائم چار رکنی کمیٹی تمام جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 87298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش