QR CodeQR Code

کابل میں اہم اجلاس، پاکستان سمیت 19 ممالک کے نمائندگان کو دعوت

7 Jul 2020 12:46

افغان انتخابات ہارنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو چیئرمین قومی مصالحتی کونسل بنایا گیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی 19 رکنی ٹیم کے ساتھ طالبان سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مذاکرات کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے آئندہ پیر کو کابل میں اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، چین، ایران اور روس سمیت 19 ممالک کے نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ بین الافغان مذاکرات کے متعلق تجاویز دے سکیں۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کے 9 جون کے دورہ افغانستان اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی بدولت کامیابی کی جانب گامزن ہے۔امریکا، افغانستان اور طالبان کے درمیان معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی اور امریکی فوجیوں کی واپسی پر عمل جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل بین الافغان مذاکرات کی حتمی شکل اور اپنے فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے افغان انتخابات ہارنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو چئیرمین قومی مصالحتی کونسل بنایا گیا، جس کے تحت وہ اپنی 19 رکنی ٹیم کے ساتھ طالبان سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مذاکرات کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 872980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872980/کابل-میں-اہم-اجلاس-پاکستان-سمیت-19-ممالک-کے-نمائندگان-کو-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org