0
Tuesday 7 Jul 2020 13:59

کراچی میں دوسرے روز بھی بادلوں کا راج، بارش کا امکان

کراچی میں دوسرے روز بھی بادلوں کا راج، بارش کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں بند ہیں، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود شدید حبس ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بادل برسنے سے پہلے 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز، کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ بارش 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعض علاقوں میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش