0
Tuesday 7 Jul 2020 14:26

تاجر اغوا قتل کیس، عزیر بلوچ پر فردِ جرم عائد

تاجر اغوا قتل کیس، عزیر بلوچ پر فردِ جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے کیس میں لیاری گينگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عدالت نے عزیر بلوچ پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ عزير بلوچ کو سخت سيکيورٹی ميں چہرہ ڈھانپ کر ہتھکڑی لگا کر پيش کيا گيا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں کراچی کے تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ لیاری گينگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کر ديا۔ کمرہ عدالت ميں فاضل جج نے مجرم کو فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔

فرد جرم میں درج تھا کہ عزیر بلوچ پر عبدالصمد کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے، ملزم نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، 70 ہزار روپے لینے کے باوجود مغوی کا قتل کر دیا۔ فاضل جج نے فردِ جرم پڑھتے ہوئے عزیر بلوچ سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنا جرم قبول کرتے ہیں؟۔ کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سر ہلا کر صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے مجرم کے انکار پر آئی او اور گواہان کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
خبر کا کوڈ : 873008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش