0
Tuesday 7 Jul 2020 16:59

کورونا مریضوں کی تعداد 234509 تک جا پہنچی، 4839 افراد جاں بحق

کورونا مریضوں کی تعداد 234509 تک جا پہنچی، 4839 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 4839 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 24 ہزار 577 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 691 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں، جن کی مجموعی تعداد 96 ہزار 236 ہے، پنجاب 82 ہزار 669، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 236، بلوچستان میں 10 ہزار 841، اسلام آباد میں 13 ہزار 557، گلگت بلتستان میں ایک ہزار587 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 383 افراد متاثر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ہے، جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 94 ہزار 713 ہے۔ ایک جانب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والے بھی بڑھ رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 77 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 4839 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 899 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار572، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار38، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش