0
Tuesday 7 Jul 2020 18:39

خیبر پختونخوا، بچوں پر جنسی تشدد کے مجرم کو پھانسی کی وڈیو منظر عام پر لانے کی سفارش

خیبر پختونخوا، بچوں پر جنسی تشدد کے مجرم کو پھانسی کی وڈیو منظر عام پر لانے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بچوں پر جنسی تشدد روکنے کیلئے قانون بنانیوالی پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ اسمبلی میں پیش کر دی۔ کمیٹی نے چائلڈ پروٹیکشن پولیس اسٹیشن کے قیام اور تشدد کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی پھانسی کی وڈیو بناکر پبلک کرنے اور سزا یافتہ مجرموں کے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے اور نوکری پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بچوں پر تشدد کی روک تھام اور ملزمان کو سزائیں تجویز کرنے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، 5 ماہ کے بعد کمیٹی کی رپورٹ وزیر قانون سلطان خان نے ایوان میں پیش کی۔ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جنسی تشدد کے واقعات کی رپورٹ عام تھانوں کی بجائے چائلڈ پروٹکشن پولیس سٹیشنز میں درج کی جائیں۔ پولیس اسٹیشنز میں ایسے ایس ایچ اوز تعینات کرنیکی سفارش کی گئی ہے جو قوانین سے آگاہ ہوں۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مساجد، مدارس، سکولوں دکانیں اور جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں کی انتظامیہ کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا پابند بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 873066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش