QR CodeQR Code

پشاور میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ

7 Jul 2020 18:43

علاقہ مکینوں نے بھی واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے اندھیرے میں لوگ سرجیکل سوٹ و دیگر چیزیں پھینک جاتے ہیں، کھلے آسمان میں رہائشی مقامات استعمال شدہ سرجیکل سامان پھینکے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نجی ہسپتالوں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سرجیکل سوٹ گلوز اور دوسری چیزوں کو تلف کئے بغیر کھلے عام پھینکا جانے لگا ہے، جس کے باعث شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رنگ روڑ، حیات آباد اور ورسک روڑ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں سرجیکل چیزوں کو بغیر تلف کئے پھینکا جاتا ہے، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں تاحال سرجیکل سوٹ، گلوز کا تلف کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ علاقہ مکینوں نے بھی واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے اندھیرے میں لوگ سرجیکل سوٹ و دیگر چیزیں پھینک جاتے ہیں، کھلے آسمان میں رہائشی مقامات استعمال شدہ سرجیکل سامان پھینکے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، تاہم ابھی تک مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873068/پشاور-میں-کورونا-وائرس-کے-تیزی-سے-پھیلنے-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org