0
Monday 25 Jul 2011 23:53

افغانستان سے انخلاء کی جلدی نہیں، مستقل اڈے بنانے میں دلچسپی نہیں، امریکی سفیر

افغانستان سے انخلاء کی جلدی نہیں، مستقل اڈے بنانے میں دلچسپی نہیں، امریکی سفیر
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے لئے نئے نامزد امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے انخلاء میں جلدی نہیں اور خبردار کیا کہ جلدی کرنے سے دنیا بھر پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کابل میں امریکی سفارتخانے کے اندر اپنے حلف کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں انخلاء کا عمل انتہائی احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے اور انخلاء کے معاملے پر جلدی کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 90 کی دہائی میں افغانستان سے انخلاء کی حمایت کر کے غلطی کی تھی اور اب ہمیں یہاں سے نکلنے میں احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کا افغانستان میں مستقل بنیادوں پر قیام کا کوئی ارادہ نہیں۔
 افغانستان میں
افغانستان میں نئے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں مستقل اڈے نہین بنانا چاہتا اور نہ پڑوسی ممالک میں اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے کابل کو پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ کابل میں تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ریان سے کروکر کا کہنا تھا دوہزار چودہ میں سیکورٹی کنٹرول افغان حکومت کے حوالے کرنے کے بعد امریکا کے کردار پر افغان حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ افغانستان میں امریکا کا واحد مفاد دہشتگردی ختم کرنا اور ملک میں استحکام پیدا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 87307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش