0
Tuesday 7 Jul 2020 18:47

نوشہرہ، اپنی سگی ماں کا قاتل گرفتار

نوشہرہ، اپنی سگی ماں کا قاتل گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ، تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کارروائی، خدریزی میں اپنی سگی ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پبی پولیس کے مطابق 3 جون کو زرد علی ولد محمد علی نے زخمی حالت میں پبی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے، اُن کا بیٹا تیمور گھر آیا اور ہمارے ساتھ تکرار شروع کی اور اسی دوران طیش میں آ کر اس نے اپنی ماں پر چُھری سے وار کئے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ مجھے چُھری کے وار کرکے زخمی کر دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایک ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ہدف دیا۔ تفتیشی ٹیم نے باریک بینی سے تمام شواہد اکٹھے کرکے کیس کی تفتیش جاری رکھی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرلی۔ ملزم تیمور خان ولد زرد علی ساکن خدریزی پبی نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 873072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش