QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 3 روز میں مزید 215 اہلکار شکار

7 Jul 2020 19:22

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 1423 اہلکار زیر علاج، جبکہ 446 اہلکار صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر بھی وار جاری ہیں اور 3 روز کے دوران مزید 215 اہلکار اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 3 روز کے دوران مزید 215 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک ایک ہزار 885 کے قریب افسران اور اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، شہدا میں سے 14 اہلکاروں کا تعلق کراچی، 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا، 1423 اہلکار زیر علاج، جبکہ 446 اہلکار صحتیاب ہو چکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873084/کورونا-وائرس-کے-سندھ-پولیس-پر-وار-جاری-3-روز-میں-مزید-215-اہلکار-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org