0
Tuesday 7 Jul 2020 19:24

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی گرفتار

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زاہد بنگالی سیاسی مخالفین اور معصوم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم تھانہ ابراہیم حیدری میں درج 7 کیسز میں اشتہاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن رئیس مما گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے جب کہ ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش