QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا سے ملاقاتيں تو ہوئيں ليکن پيسے اور اسلحہ نہيں ليا، آفاق احمد

7 Jul 2020 19:32

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں، جے آئی ٹی سے صرف ہمیں ڈرایا جا رہا ہے اور ہم ڈرنے والے نہیں، جے آئی ٹی صرف مخالفین کے لئے بنائی اور شائع کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے خود پر لگے الزامات غلط قرار دے دیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جے آئی ٹی ميں مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے جسے مسترد کرتا ہوں۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا اعترف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا مجھ سے بطور وزير داخلہ ملے اور ان سے ملاقاتيں تو ہوئيں ليکن پيسے اور اسلحہ نہيں ليا۔ آفاق احمد نے کہا کہ کوئی مورائی سے پوچھیں کہ مجھے کلاشنکوف دی گئی؟ میں کہتا ہوں مورائی کو عدالت میں کیوں نہیں لایا گیا؟ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں، جے آئی ٹی سے صرف ہمیں ڈرایا جا رہا ہے اور ہم ڈرنے والے نہیں، جے آئی ٹی صرف مخالفین کے لئے بنائی اور شائع کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 873086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873086/ذوالفقار-مرزا-سے-ملاقاتيں-ہوئيں-ليکن-پيسے-اور-اسلحہ-نہيں-ليا-آفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org