0
Tuesday 7 Jul 2020 19:34

جماعت اسلامی کا بارش کے دوران قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کا بارش کے دوران قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے پہلی بارش میں ہی بدترین ٹریفک جام، بجلی بحران اور سڑکیں تالاب بن جانے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے قبل ندی نالوں کی صفائی میں حکومتی غفلت کی وجہ سے بارش اللہ کی رحمت کی بجائے عوام کیلئے سخت آزمائش اور زحمت بن گئی ہے، جس سے حکومتی کارکردگی اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے اس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نے باقی رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔ اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ اور شہری حکومت عوامی خدشات کے پیش نظر اگر بارش سے قبل ندی نالوں اور سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرتی، تو آج یہ تھوڑی سی بارش عوام کیلئے زحمت نہ بن جاتی، پہلی ہی بارش میں بلدیہ اور صوبائی حکومت کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ صوبائی رہنما نے زور دیا کہ بلدیاتی ادارے مون سون کے بارشوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے بارش کو رحمت کی بجائے زحمت نہ بنائیں، صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی وسائل اور اختیارات دے، تاکہ وہ بھرپور طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 873087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش