0
Tuesday 7 Jul 2020 19:44

عامر لیاقت کا اپنی جماعت کے اراکینِ قومی اسمبلی سے شکوہ

عامر لیاقت کا اپنی جماعت کے اراکینِ قومی اسمبلی سے شکوہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئیٹ کرکے اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں سے کراچی کیلئے آواز بلند نہ کرنے پر شکوے کئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی کے حالات پر خاموش بیٹھے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے صدر پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر سے ڈاکٹر عارف علوی منتخب ہوئے لیکن ان کی بھی آواز بند ہے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے اپنی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ علی حیدر بھی جے آئی ٹی سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔

عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ یہ سب اپنے آپ کو کراچی والے کہتے ہیں، انہیں نظر نہیں آرہا کہ پورے شہر کا کیا حشر ہوچکا ہے؟ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز مون سون سیزن کی پہلی بارش کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی پراثر پڑا، اس کے علاوہ بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 873088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش