QR CodeQR Code

گلگت، نون لیگ کی سابق حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نگران وزیر اعلیٰ کے ترجمان مقرر

7 Jul 2020 21:10

فیض اللہ فراق کو نون لیگ کی سابق حکومت نے اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔ منگل کے روز نگران وزیر اعلیٰ کا ترجمان مقرر کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نون لیگ کی سابق حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کو نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا بھی ترجمان لگا دیا گیا۔ فیض اللہ فراق کو نون لیگ کی سابق حکومت نے اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔ منگل کے روز نگران وزیر اعلیٰ کا ترجمان مقرر کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ فیض اللہ فراق محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر لیکچرار تعینات ہوئے تھے جس کے بارے میں جی بی میں اکثر لوگوں کو معلوم نہیں تھا تاہم منگل کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ محکمہ تعلیم کے کنٹریکٹ لیکچرار فراق کو وزیر اعلیٰ نے اپنا ترجمان اور میڈیا کوارڈینیٹر بنا دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایک سرکاری ملازم حکومتی ترجمان کیسے بن سکتا ہے؟


خبر کا کوڈ: 873101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873101/گلگت-نون-لیگ-کی-سابق-حکومت-کے-ترجمان-فیض-اللہ-فراق-نگران-وزیر-اعلی-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org