QR CodeQR Code

جموں و کشمیر میں پارکیں اور باغ کل سے کھلیں گے، بصیر خان

7 Jul 2020 21:34

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام پارکیں اور باغ کل سے سر نو کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان باغوں اور پارکوں کی سیر کے لئے جانے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازم ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے انتظامیہ نے اعلان کیا کہ بھارت کے زیر انتظام علاقے میں کل سے پارکیں اور باغ کھلیں گے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام پارکیں اور باغ کل سے سر نو کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان باغوں اور پارکوں کی سیر کے لئے جانے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلوں پر تھرمل سکینر لگے ہوں گے اور سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازم ہوگا۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی باغ اور پارکیں کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال مارچ میں بند ہوئی تھیں۔


 


خبر کا کوڈ: 873108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873108/جموں-کشمیر-میں-پارکیں-اور-باغ-کل-سے-کھلیں-گے-بصیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org