0
Tuesday 7 Jul 2020 21:49

بھارت میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، اموات کی تعداد 20 ہزار سے متجاوز

بھارت میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، اموات کی تعداد 20 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دو دن تک 24 ہزار سے زیادہ رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس عرصہ میں 467 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔ منگل کو بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو گذشتہ ہفتے کے بعد سے سب سے کم ہیں۔

آج ملنے والے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 719665 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز 22771 نئے کیسز درج ہوئے۔ اتوار کو 24850 اور پیر کو 24248 کیسز تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20160 ہوگئی ہے اور اس عرصے کے دوران 15515 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 439948 افراد وباء سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس وقت بھارت میں کورونا وائرس کے 259557 فعال کیسز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش