QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ کی خاتون کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 141

7 Jul 2020 21:48

سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ کنزر کی مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسے امراض میں مبتلاء تھی جس کے دوران اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی ایک 60 سالہ خاتون جو کورونا میں مبتلاء تھی، آج سی ڈی اسپتال سرینگر میں چل بسی۔ اس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141 ہوگئی ہے۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ کنزر کی مذکورہ خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسے امراض میں مبتلاء تھی جس کے دوران اس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ وہ 3 جولائی سے زیر علاج تھی اور منگل کی صبح انتقال کرگئی۔ مذکورہ خاتون کی موت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی آٹھویں موت تھی۔ ابھی تک جموں و کشمیر میں جو 141 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں127 اموات وادی کشمیر جبکہ 14 اموات صوبہ جموں میں ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873110/مقبوضہ-کشمیر-بارہمولہ-کی-خاتون-کورونا-سے-جاں-بحق-اموات-تعداد-141

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org