QR CodeQR Code

حکومت کیلئے ملک کا مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیئے، راہل گاندھی

7 Jul 2020 21:49

کانگریس کے سینئر لیڈر نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ قومی مفاد سب سے اوپر ہونا چاہیئے اور حکومت کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے چین کے معاملہ پر صلاح دی ہے کہ حکومت کے لئے قومی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ قومی مفاد سب سے اوپر ہونا چاہیئے اور حکومت کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے۔ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کا ذکر کئے بغیر انہوں نے کہا کہ تو پھر صورتحال کو جوں کی توں قائم رکھنے پر زور کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہماری زمین پر ہمارے 20 نہتے جوانوں کے قتل کو چین کو جائز ٹھہرانے کی اجازت کیوں دی گئی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وادی گلوان کے بارے میں خودمختاری کا تذکرہ کیوں نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 873113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873113/حکومت-کیلئے-ملک-کا-مفاد-سب-سے-مقدم-ہونا-چاہیئے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org