QR CodeQR Code

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت کورونا تشخیصی کٹس خیبر پختونخوا کے حوالے

7 Jul 2020 21:43

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت شروع دن سے اولین ترجیح رہی، سماجی تنظیموں کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کو سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت کورونا تشخیصی کٹس اور دیگر سامان حوالے کر دیا گیا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے سامان وصول کیا۔ صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے حکام سے سامان وصول کیا، سامان میں 2 ہزار 16 پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس، 2010 یو ٹی ایم، 8 ہزار حفاظتی گاؤن، 800 فیس شیلڈز، 800 کے این 95 ماسک، 24 ہزار فیس ماسک، 24 ہزار ہیڈ کور، 24 ہزار دستانے اور 24 ہزار شو کورز شامل ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت شروع دن سے اولین ترجیح رہی، سماجی تنظیموں کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873114/سرحد-رورل-سپورٹ-پروگرام-کے-تحت-کورونا-تشخیصی-کٹس-خیبر-پختونخوا-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org