QR CodeQR Code

حکومت نے تعلیمی اداروں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا، اساتذہ کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، صہیب عمار صدیقی 

7 Jul 2020 22:06

ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 2لاکھ7 ہزار اسکولز، 15 لاکھ اساتذہ بے روزگار اور ڈھائی کروڑ بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں جب کرونا کے دو کیسز سامنے آئے تو حکومت نے اچانک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا، اس طرح رواں سال متعدد سکولز اپنے بچوں کے امتحانات بھی نہیں لے سکے، اسکولز کے بند ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں 2لاکھ 7 ہزار اسکولز، 15 لاکھ اساتذہ اور ڈھائی کروڑ بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر ممالک نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں کو کھول دیا ہے، پاکستان میں تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں، حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے ملک میں ناقابل تلافی تعلیمی بحران پیدا ہوگا۔ نجی تعلیمی ادارے طلبہ کی فیسوں سے چلتے ہیں، اب فیسیں جمع نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے بند ہو رہے ہیں، اساتذہ بے روزگار ہو رہے ہیں اور طلبہ کا مستقبل برباد ہو رہا ہے، پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنے محدود وسائل میں معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں، اِن اداروں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلبہ و طالبات ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، لہذا حکومت کو چاہیے کہ ان اداروں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھے، ان کو دیوار سے نہ لگائیں، کسی بھی وبا یا آفت کی صورت میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ حکومت اِن نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرے، 50فیصد تعلیمی ادارے مکمل بند اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے گے جس کی تمام تر ذمہ داری کو حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب سب کچھ Sops کے تحت کھل گیا ہے تو نجی تعلیمی ادارے اور دینی مدارس بھی Sops کے تحت کھول دیئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 873121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873121/حکومت-نے-تعلیمی-اداروں-کا-مستقبل-خطرے-میں-ڈال-دیا-اساتذہ-کے-لئے-ریلیف-پیکج-اعلان-کیا-جائے-صہیب-عمار-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org