0
Tuesday 7 Jul 2020 22:40

لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر غذر میں تقریب

لالک جان شہید کی برسی کے موقع پر غذر میں تقریب
اسلام ٹائمز۔ کارگل جنگ کے ہیرو لالک جان شہید نشان حیدر کی 21 ویں برسی اس عہد کے ساتھ منائی گئی کہ ملک کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب یاسین غذر میں منعقد ہوئی۔ فورس کمانڈ میجر جنرل احسان محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لالک جان شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ پڑھی۔ تقریب میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ اس موقع پر مقررین  نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ تقریب میں ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے ایک چاق و چوبند دستے نے مزار پر سلامی دی۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لالک جان شہید کی برسی کی تقریب نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ لالک جان شہید نے 1999ء میں کارگل جنگ کے دوران کنٹرول لائن گلتری سیکٹر میں بہادری کی داستان رقم کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور جام شہادت نوش کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 873126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش