QR CodeQR Code

عراق، عصائب اہل الحق کیجانب سے "ہشام الہاشمی" کی ٹارگٹ کلنگ پر کڑی تحقیق کا مطالبہ

7 Jul 2020 23:21

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ عصائب اہل الحق کے کمانڈر نے معروف عراقی تجزیہ نگار و مصنف کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی دہشتگردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے ذریعے عراقی دارالحکومت بغداد کے امن و امان کو تباہ کرنیکی سازش کیجا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ عصائب اہل الحق کی جانب سے معروف عراقی تجزیہ نگار و مصنف ہشام الہاشمی کی ٹارگٹ کلنگ پر کڑی تحقیق کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عصائب اہل الحق کے کمانڈر قیس الخز علی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں معروف تجزیہ نگار کے بہیمانہ قتل پر وسیع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم سکیورٹی مسائل کے ماہر ہشام الہاشمی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت اور اس قتل کے خلاف عادلانہ کڑی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، تاکہ اس بہیمانہ قتل کے مجرموں کی شناخت کرکے عدالتی کارروائی کے ذریعے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ قیس الخز علی نے اپنے پیغام میں ٹارگٹ کلنگ پر مبنی استعماری طاقتوں کے مذموم ہتھکنڈے پر خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اپنی احساس ذمہ داری کی بناء پر؛ مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دارالحکومت کے امن و امان کو تباہ کرنے پر مبنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز پر، قوم کو متنبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873131/عراق-عصائب-اہل-الحق-کیجانب-سے-ہشام-الہاشمی-کی-ٹارگٹ-کلنگ-پر-کڑی-تحقیق-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org