1
Tuesday 7 Jul 2020 23:48

جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے اندر منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہے، یمنی وزارت داخلہ

جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے اندر منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہے، یمنی وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے اعلان کیا ہے کہ ایک عرصے سے جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے اندر منشیات سمگل کرنے میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات سے یہ ثآبت ہو چکا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد اپنے جنگی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ایک عرصے سے یمن سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے اندر بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے میں براہ راست ملوث ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے اندر منشیات سمگل کرنے کے لئے جارح سعودی فوجی اتحاد نے ملک کے اندر موجود منشیات کے بڑے تاجروں کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کر رکھا ہے جبکہ یمن کے اندر سمگل ہونے والی منشیات کی ایک بڑی مقدار سعودی فوجی اتحاد کی بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے لائی جاتی ہے۔ عبدالخالق العجری نے اپنی گفتگو میں قوم کے خلاف جرائم انجام دینے والے عناصر اور منشیات کے سعودی سمگلرز کے خلاف ہونے والے کامیاب آپریشنز میں یمنی عوام کے وسیع تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے گذشتہ روز بھی یہ اعلان کیا تھا کہ یمن کی انسداد منشیات فورس نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران یمن میں منشیات سمگل کرنے والے سعودی ایجنٹس کے خلاف  235 کامیاب آپریشنز انجام دیئے ہیں جن کے دوران سعودی عرب کے ساتھ براہ راست تعلق رکھنے والے القاعدہ کے 52 دہشتگرد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز عبدالخالق العجری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کامیاب آپریشنز کے دوران یمن کے اندر منشیات سمگل کرنے والے سعودی ایجنٹس کے قبضے سے 29 ٹن 500 کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش