0
Wednesday 8 Jul 2020 02:12

علی زیدی وفاق اور صوبوں میں تفریق نہ ڈالیں، عبدالقادر پٹیل

علی زیدی وفاق اور صوبوں میں تفریق نہ ڈالیں، عبدالقادر پٹیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ علی زیدی وفاق اور صوبوں میں تفریق نہ ڈالیں، تحریک انصاف کو خود پر تنقید پسند نہیں، اسمبلی میں میرا مائیک تو بند کرسکتے ہیں لیکن میرا منہ نہیں، کیا عمران خان پر اے ٹی سی کا کیس نہیں؟ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ سال 2016ء تو جے آئی ٹی کا سال تھا، وفاقی اداروں نے مجھ سے دو دن تک تحقیقات کیں، جس دور میں قبضے کے الزامات لگائے گئے وہ افتخار چوہدری کا زمانہ تھا، الزام لگایا جارہا ہے کہ 17 شوگر ملز اور 40 سے 45 بنگلوں پر قبضہ کیا گیا، کیا کسی نے شکایت کی؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا علی زیدی نے میری کسی ایک بات کا بھی جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا میں جو جے آئی ٹی گردش کررہی ہے اس میں تو ثانیہ مرزا کا نام بھی آرہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹس جاری کیں تھیں جن میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش