0
Wednesday 8 Jul 2020 02:32

کے الیکٹرک مافیا بنتا جارہا ہے، وزيراعظم کی ہدایات پر بھی عمل نہیں کررہا، ایم کیو ایم پاکستان

کے الیکٹرک مافیا بنتا جارہا ہے، وزيراعظم کی ہدایات پر بھی عمل نہیں کررہا، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کی اور کے الیکٹرک پر شدید تنقید کی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے، کے الیکٹرک شہریوں سے زائد بلنگ کے ذریعے اربوں روپے بٹور رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بدترین لوڈشیڈنگ کو جھیل رہے ہیں، ہم نے کئی مرتبہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے لوڈشیڈنگ پر بات کی لیکن  کے الیکٹرک مافیا کا گروپ بنتا جارہا ہے جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے بھی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بات کی لیکن کے الیکٹرک وزیراعظم کی گزارشات پر بھی عمل کرنے کو تیار نہیں، مسئلہ حل کرنے کے بجائے نیپرا نے مزید ٹیرف میں اضافہ کردیا۔ خیال رہے کہ جون کے مہینے میں گرمی بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی تھی اور اب بارش کا بہانہ بناکر کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک ہوگیا ہے جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش