QR CodeQR Code

طوفانی بارشیں مزید ہوتی ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، میئر کراچی

8 Jul 2020 02:40

ایک بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بڑے 38 نالوں کی صفائی جاری ہے، کے ایم سی کے پاس مشینیں اور وسائل نہیں ہیں، کے ایم سی کے 12 میں سے 9 پانی کے پمپس خراب ہیں، 9 پمپس کی مرمت کرائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشیں مزید ہوتی ہیں تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، حالات کنٹرول کا دعویٰ نہیں کیا جو وزیر بلدیات نے بتایا اس سے عوام کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب تک کچرے کا ڈسپوزل نہیں ہوگا نالوں میں کچرا آتا رہے گا، انجینئرز لگادیں اربوں کھربوں خرچ کردیں صفائی نہیں ہوسکے گی۔ وسیم اختر نے کہا کہ پہلے کچرے کے ڈسپوزل کو بہتر بنانا ہوگا، سندھ اور وفاق کو بتایا کہ بارشوں سے پہلے نالے صاف کرلیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بڑے 38 نالوں کی صفائی جاری ہے، کے ایم سی کے پاس مشینیں اور وسائل نہیں ہیں، کے ایم سی کے 12 میں سے 9 پانی کے پمپس خراب ہیں، 9 پمپس کی مرمت کرائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 873151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873151/طوفانی-بارشیں-مزید-ہوتی-ہیں-صورتحال-سنگین-ہوسکتی-ہے-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org