QR CodeQR Code

بلدیہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں بری الذمہ نہیں سمجھتا، علی زیدی

8 Jul 2020 03:02

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ دبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا بیسٹ آف لک اور یہ لفافہ مجھے 2017ء اکتوبر میں گھر پر ملا تھا، لفافے میں مجموعی طور پر 5 جے آئی ٹی رپورٹس تھیں، 3 عزیر بلوچ اور 2 نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ صولت مرزا نے جن لوگوں کے نام لئے آج وہ امریکا و دبئی میں بیٹھے ہیں، بلدیہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں بری الذمہ نہیں سمجھتا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا، علی زیدی نے کہا کہ دبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا بیسٹ آف لک اور یہ لفافہ مجھے 2017ء اکتوبر میں گھر پر ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لفافے میں مجموعی طور پر 5 جے آئی ٹی رپورٹس تھیں، 3 عزیر بلوچ اور 2 نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس تھیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ جو سندھ حکومت نے ریلیز کی اور ایک جو میں نے دکھائی، عزیر بلوچ کی ایک رپورٹ اور بھی ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں، سندھ حکومت کہتی تھی یہ رپورٹس پبلک کرنا قومی سلامتی کیخلاف ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی ایک رپورٹ اور بھی ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں جبکہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی پر بھی 2 دستخط نہیں ہیں اسے بھی نہیں مانتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نثار مورائی کی جو جے آئی ٹی رپورٹ سندھ حکومت نے پبلک کی وہ تھی، نثار مورائی کی ایک رپورٹ اور بھی ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر کی جو جے آئی ٹی رپورٹ آج دکھائی سپریم کورٹ اس کی تصدیق کرے گی، میں معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جاؤں گا اور منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایسے فائدہ اٹھانے والوں کو نہیں پکڑیں گے آگے نہیں بڑھیں گے، بلدیہ جے آئی ٹی میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں بری الذمہ نہیں سمجھتا، بلدیہ جے آئی ٹی میں جن کا نام ہے وہ سب ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہ ہمیں عمران خان نے ٹرانسپیرنسی سکھائی ہے، یہ گیم ابھی شروع ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 873152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873152/بلدیہ-جے-ا-ئی-ٹی-میں-جن-لوگوں-کے-نام-ہیں-انہیں-بری-الذمہ-نہیں-سمجھتا-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org