0
Wednesday 8 Jul 2020 07:16
جنرل سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر انسانی حقوق کمیشن کی تنقید

ہم اقوام متحدہ کو جوابدہ نہیں، جان بولٹن

ہم اقوام متحدہ کو جوابدہ نہیں، جان بولٹن
اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی مفکر اور ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی کارروائی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور عالمی برادری بارے امریکہ کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لکھا ہے کہ تنقید پر مبنی اقوام متحدہ کا وہ نیا بیان جس میں جنرل سلیمانی پر حملے کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، بےبنیاد ہے۔ جان بولٹن نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم (امریکہ) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے بھی خارج ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی نے لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کی کسی اعلی اتھارٹی کو جوابدہ نہیں اور نہ ہی امریکی قانون کے نفاذ میں کسی دوسرے فریق کی نصیحت سننے کے محتاج ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق کے لئے خصوصی رپورٹر برائے غیرقانونی ٹارگٹ کلنگ و ماورائے عدالت قتل ایگنس کالامارڈ نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا باعث بننے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔ ایگنس کالامارڈ نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ امریکہ اپنے اس حملے کی توجیہ کے اندر بطور کافی دلائل پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش