QR CodeQR Code

قیام امن کیلئے مثبت خبروں کو پذیرائی دی جائے، سید محمود غزنوی

8 Jul 2020 09:21

چیئرمین قومی امن کمیٹی کا کہنا تھا کہ من گھڑت اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، قیام امن کیلئے مثبت خبروں کو پذیرائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینل 24 نیوز کی بندش آزادی اظہار پر پابندی کے مصداق ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی کے زیراہتمام میڈیا کی آزادی اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کل مسالک علماء بورڈ اور بین المذاھب ہم اہنگی کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کے ارکان شریک ہوئے۔ سیمینار کا انعقاد گاسپل آف کرائسٹ چرچ کوٹ لکھپت لاہورمیں کیا گیا جبکہ سیمینار کی صدارت پروفیسر سید محمود غزنوی نے کی۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں صدر گاسپل آف کرائسٹ چرچ پاسٹر جنید جاوید، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، مفتی عبدالرحمن، علامہ اصغر عارف چشتی، قاسم علی قاسمی، چودھری صغیر عباس ورک، سید ساجد علی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
 
پروفیسر سید محمود غزنوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا من گھڑت اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، قیام امن کیلئے مثبت خبروں کو پذیرائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چینل 24 نیوز کی بندش آزادی اظہار پر پابندی کے مصداق ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا انتشار اور نفرت پر مبنی خبروں کی اشاعت کو روکا جائے، میڈیا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مثبت خبروں کو اہمیت دی جاتی ہے، منفی خبروں کی اشاعت پر پابندی کیساتھ اس کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے مگر پاکستان میں میڈیا کی ٹریفک اندھا دھند رواں دواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا اپنا ضابطہ اخلاق خود تیار کرلے اور اس پر عملدرآمد کرے۔


خبر کا کوڈ: 873170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873170/قیام-امن-کیلئے-مثبت-خبروں-کو-پذیرائی-دی-جائے-سید-محمود-غزنوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org