QR CodeQR Code

ذاکر حامد سلطانی کیخلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع

8 Jul 2020 09:43

درخواست جے یو پی لاہور کے رہنما مولانا نعیم جاوید نوری کیجانب سے دی گئی ہے، جس میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے مرکزی رہنماء مفتی محمد انوار طارق اور صدر پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ لاہور مولانا محمد عبداللہ ثاقب کو بطور گواہ پیش کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تھانہ سمن آباد میں ذاکر حامد سلطانی کیخلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔ درخواست جے یو پی لاہور کے رہنماء مولانا نعیم جاوید نوری کی جانب سے دی گئی ہے، جس میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے مرکزی رہنما مفتی محمد انوار طارق اور صدر پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ لاہور مولانا محمد عبداللہ ثاقب کو بطور گواہ پیش کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر مسئلہ فدک کے حوالے سے ذاکر حامد سلطانی کی تقریر سنی، ذاکر نے خلیفہ اول کی شان میں گستاخی کی اور مذہبی دہشتگردی کو فروغ دیا ہے۔ ذاکر کی تقریر سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مذکورہ ذاکر کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواست کیساتھ بطور ثبوت ذاکر حامد سلطان کی تقریر کی ویڈیو بھی پیش کی گئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 873171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873171/ذاکر-حامد-سلطانی-کیخلاف-توہین-صحابہ-کا-مقدمہ-درج-کرنے-کیلئے-درخواست-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org