QR CodeQR Code

ایس سی او اور قراقرم یونیورسٹی کے مابین آئی ٹی پارک کے قیام کا معاہدہ

8 Jul 2020 11:11

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مل کر قراقرم یونیورسٹی میں آئی ٹی پاک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر قائم کرنے سمیت مشترکہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے مختلف منصوبوں پر کام کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے مابین آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر کے قیام کا معاہدہ ہو گیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مل کر قراقرم یونیورسٹی میں آئی ٹی پاک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر قائم کرنے سمیت مشترکہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے مختلف منصوبوں پر کام کرینگے۔ مفاہمتی یاداشت پر قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر عبد الحمید لون جبکہ ایس سی او کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر 63 کمپوزٹ سگنل بٹالین گلگت کے لیفٹیننٹ کرنل طارق درانی نے دستخط کئے۔ دستخط کے موقع پر ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان، قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل ثاقب اقبال سمیت قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران اور ایس سی او کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس ضمن میں یہ طے پایا کہ بہت جلد ایس سی او قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی تاریخ میں اہمیت کے حامل پہلا آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر کا قیام عمل میں لائے گی جس کے بعد گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات سمیت آئی ٹی شعبہ سے وابستہ افراد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت آئی ٹی کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے مزید آسانیاں مہیا ہو جائینگی۔


خبر کا کوڈ: 873188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873188/ایس-سی-او-اور-قراقرم-یونیورسٹی-کے-مابین-ا-ئی-ٹی-پارک-قیام-کا-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org