0
Wednesday 8 Jul 2020 11:12

ہائیکورٹ، عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

ہائیکورٹ، عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے تمام کارکنوں کو 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کارکنوں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ہونیوالی قرآن خوانی میں شرکت کیلئے لاہور آ رہے تھے کہ پولیس نے بھیرہ انٹر چینج پر روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بھیرہ انٹر چینج سے سو افراد کو گرفتار کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت نے87 ملزمان کو پانچ سال اور 13 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں زیر التوا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش