0
Wednesday 8 Jul 2020 11:40

میرے حلقے میں مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط نہ ہوئیں تو سیاست چھوڑ دونگا، کیٹین (ر) محمد شفیع

میرے حلقے میں مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط نہ ہوئیں تو سیاست چھوڑ دونگا، کیٹین (ر) محمد شفیع
اسلام ٹائمز۔ سابق قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے حلقہ نمبر 3 گلگت میں سید جعفر شاہ کی پوزیشن چوتھی نمبر پر ہے۔ وزیراعلیٰ بننے کی خواہش رکھنے والے صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی الیکشن میں ضمانت ضبط کرانے والا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب نے حلقہ نمبر 1، 2 اور 3 سے اب تک 9 خواتین کو خواتین نشست کی سیٹیں دینے کا جھانسہ دیا ہے، ان میں کچھ میری رشتہ دار خواتین بھی ہیں۔ اسمبلی میں خواتین کی نشستیں صرف 6 ہیں اور وعدہ 9 خواتین کے ساتھ کیا گیا ہے، میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شاہ صاحب اور دیگر حلقے کے سیاستدانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں کسی کے لئے نہیں بیٹھ رہا ہوں اور میں الیکشن لڑ رہا ہوں، حلقے میں 20 سال عوام کی خدمت کی ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہوں، اس بار شاہ صاحب سمیت دیگر تمام سیاستدانوں کی ضمانتیں ضبط نہیں کرائیں تو آئندہ کبھی الیکشن میں حصہ نہیں لونگا اور سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 873195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش