QR CodeQR Code

سکردو میں کرونا سے مزید 2 اموات، مجموعی تعداد 6 ہوگئی

8 Jul 2020 11:52

ایم مریض سی ایم ایچ اور دوسرا عبد اللہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کویڈ 19 سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کرونا وائرس سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلتستان میں کویڈ 19 سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سی ایم ایچ اور عبداللہ ہسپتال میں زیر علاج کرونا کا ایک ایک مریض چل بسا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کویڈ 19 سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہوگئی۔ جی بی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1601 ہے جن میں سے 1232 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 333 مریضوں کا علاج جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 873201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873201/سکردو-میں-کرونا-سے-مزید-2-اموات-مجموعی-تعداد-6-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org