QR CodeQR Code

داعش کیخلاف مقابلے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کلیدی رہا ہے، امریکی خبرنگار کا اعتراف

9 Jul 2020 04:49

معروف امریکی خبرنگار کی پرسکر نے روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گفتگو کی ہے۔ پرسکر نے اپنی گفتگو کے دوران خطے کے اندر امن و امان قائم کرنے میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مرکزی کردار کا اعتراف کیا اور انکی شہادت کا سبب بننے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کو غیرقانونی اور ناجائز امریکی اثرورسوخ میں اضافے پر مبنی قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی خبرنگار و تجزیہ نگار کی پرسکر (Kei Pritsker) نے روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی دہشتگردانہ اقدام پر گفتگو کی ہے۔ کی پرسکر کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ کے ایک بڑے حصے میں ہم (امریکیوں) نے اپنے ملکی مفادات کی خاطر دوسرے ممالک پر حملے کئے ہیں تاکہ مزید طاقت کے حصول کے لئے اپنے اثرورسوخ کے دائرے کو بڑھائیں اور ان حکومتوں کو، جو ہمیں اچھی نہیں لگتیں، ختم کر دیں جبکہ جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں بھی یہی بات صادق ہے۔

معروف امریکی خبرنگار و تجزیہ نگار کی پرسکر نے روسی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے عراق سمیت پورے خطے کے اندر داعش کے ساتھ مقابلے اور ایرانی سکیورٹی کے لئے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ پرسکر نے کہا کہ یہی بات امریکہ کی نظر سے یوں ہے کہ یہ ہماری حدود ہیں۔۔ ایران نے کیسے جرأت کر لی کہ وہ اپنی سرحدوں کا دفاع خود کرے؟ جبکہ یہ پاگل پن کے علاوہ کچھ نہیں! امریکی خبرنگار کا کہنا تھا کہ اپنی ملکی حدود سے باہر موجود امریکی سامراجیت امریکہ کے اندر موجود انتہائی غربت کے ساتھ براہ راست تعلق رکھتی ہے۔

کی پرسکر نے کہا کہ یہ وہی مسئلہ جس کی جانب معروف امریکی مفکر (ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ) نے کھل کر بات کی ہے۔ پرسکر نے کہا کہ شاید تمام امریکی یہ بات جانتے ہیں کہ لوتھر کنگ نے کہا تھا کہ آج جو بم ویتنام کے اندر گرائے جا رہے ہیں، عنقریب وہ امریکی شہروں میں پھٹیں گے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق کی رپورٹر برائے ماورائے عدالت قتل و ٹارگٹ کلنگ ایگنس کالامارڈ نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کا سبب بننے والی امریکی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس پر امریکی حکام تاحال غصے کے مارے انگلیاں چبا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 873208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873208/داعش-کیخلاف-مقابلے-میں-جنرل-قاسم-سلیمانی-کا-کردار-کلیدی-رہا-ہے-امریکی-خبرنگار-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org