0
Wednesday 8 Jul 2020 12:39

مولانا فضل الرحمان پھر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے جا رہے ہیں، فیاض چوہان

مولانا فضل الرحمان پھر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے جا رہے ہیں، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر اے پی سی کے ذریعے متحدہ اپوزیشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن جتنی ایڑیاں رگڑ لے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مولانا فضل الرحمان ایسے سیاسی پیراسائٹ ہیں جو اپنے مہربان کا خون چوس کر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھالی کے بینگن کے مصداق مولانا کبھی ایک، کبھی دوسری پارٹی کی جانب لڑھک جاتے ہیں۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا شاید یہ حقیقت ماننے کو تیار نہیں کہ انکا سیاسی کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ چکا، گزشتہ دو سال سے مولانا ہر پارٹی کیساتھ مل کر حکومت کو ناکام ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، لیکن مولانا فضل الرحمان کو ہر اے پی سی میں جگ ہنسائی اور رسوائی ہی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی اور عوام کے اعتماد پر قائم ہے، نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں پھوٹ اور ایک دوسرے پر بے اعتباری سب کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 873211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش