QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق مؤقف کمزور ہے، فواد چوہدری

8 Jul 2020 13:03

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جے آئی ٹی سے متعلق اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے معاملے کا جائزہ لے جبکہ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی زیدی نے جے آئی ٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جے آئی ٹی سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق مؤقف کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کہتے ہیں وہ عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہیں جانتے، وفاقی وزیر علی زیدی نے جے آئی ٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور ثبوت کے طور پر رپورٹس بھی پیش کیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے معاملے کا جائزہ لے جبکہ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عزیر بلوچ اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض غلط کام کو روکنا اور عوام کو حقائق بتانا ہے۔ جبکہ پی پی رہنماء نبیل گبول نے گزشتہ رات کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہے، جے آئی ٹی میں ایک شخص درجنوں قتل کا اعتراف کرتا ہے لیکن جے آئی ٹی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عزیر بلوچ نے قتل کس کے کہنے پر کیے۔


خبر کا کوڈ: 873217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873217/پیپلز-پارٹی-کا-عزیر-بلوچ-اور-نثار-مورائی-سے-متعلق-مؤقف-کمزور-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org