0
Wednesday 8 Jul 2020 14:54

صوابی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

صوابی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان احد کلے میں پولیس و اشتہاری کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، مقابلے میں ڈی ایس پی صوابی شہید ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کالو خان میں پولیس کی اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے ہیں۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر جو کہ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا، جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوا، مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش