0
Wednesday 8 Jul 2020 15:01

جنوبی وزیرستان میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں مچن بابا کی زیارت کرکے واپس آنے والے زائرین کی گاڑی کو لدھا کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق لکی مروت کے علاقے ممہ خیل سرائے نورنگ سے ہے۔ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے زائرین وانہ میں مچن بابا کی زیارت کرنے گئے تھے، بدر پل پر گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑا۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ممہ خیل سرائے نورنگ میں ادا کر دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرکے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لدھا منتقل کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنہیں وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محلہ پیران کے گل فرید شاہ، محلہ درے پلارے کے عطاء اللہ، محلہ جنگل پیران کے عرفان اور ایک نامعلوم فرد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش