0
Wednesday 8 Jul 2020 15:13

علامہ وحید کاظمی کا وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں

علامہ وحید کاظمی کا وفد کے ہمراہ دورہ پاراچنار، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی رہنماء مولانا شیر افضل، ضلعی سیکرٹری جنرل پاراچنار مولانا سید نقی شاہ اور دیگر مقامی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ وحید کاظمی نے پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی کے صدر علامہ عابد حسین سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور علاقہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے امور کو زیر بحث لایا گیا۔ علامہ فدا حسین مظاہری اور مولانا عابد حسین نے پاراچنار کے مسائل سے صوبائی سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ بالشخیل کی جنگ اور دیگر مسائل پر بات کرتے ہوئے قومی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اہلیاں پاراچنار سے جانبدار رویہ اختیار کیا ہے، پاڑہ چکمنی کی جانب سے فائرنگ ہونے کے باوجود ہمارے مشران پر ایف ائی آرز درج کرنا مخالفین سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی محاذ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ ڈٹ کر اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ علامہ وحید کاظمی نے بالشخیل میں ہونے والی لڑائی میں قمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے لواحقین سے بھی ملاقاتیں کیں اور شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔ علامہ وحید کاظمی نے سید اسد علی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء اور اس پر وحشانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس غیر انسانی فعل قرار دیا۔ یاد رہے کہ سید اسد علی کو مخالفین اپنے علاقے سے گرفتار کرکے لے گئے اور پھر پتھر اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جسے بعد میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ جس کی وڈیو بھی وائر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 873240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش